پاکستان میں اس سال پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہاکی لیگ کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کے مطابق رواں سال 2020 میں پاکستان میں ہاکی لیگ منعقد ہوگی جس کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے اور ساتھ ہی مکمل میچ شیڈول کا اعلان بھی بہت جلد کردیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی میں دن بہ دن بہتری آرہی ہے اور آگے آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی۔ ہاکی سیکرٹری آصف باجوہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن بہت نیک نیتی سے کام کررہی ہے اور اس وقت ہمیں میڈیا ، حکومت اور خاص طور پر عوام کے تعاون کی بھرپور ضرورت ہے جس سے ہم ہاکی لیگ کرانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔