کیا واقعی ایشیا کپ بھارتی ٹیم کے بغیر ہوگا؟ خبر آتے ہی کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا

image

پاکستان رواں سال ستمبر کے مہینے میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا جبکہ سرحدوں پر کشیدگی اور سیکورٹی خدشات کے باعث بھارت اس کا حصہ ہوگا یا نہیں یہ سوال اب تک قائم ہے۔

ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں ہونے کی وجہ سے، بھارتی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شمولیت کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا ہے جبکہ حتمی فیصلہ جون میں آنے کا امکان ہے۔

جون میں ایشیا کپ کے حوالے سے بی سی سی آئی کا اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنا ہے یا نہیں۔

پاکستان نے آخری بار ایشیا کپ کی میزبانی 2008 میں کی تھی جبکہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملہ ہونے کی وجہ سے کوئی غیر ملکی ٹورنامنٹ پاکستان میں نہیں ہوا۔

یاد رہے دسمبر 2018 میں ہونے والے اے سی سی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.