سابق کرکٹر وسیم اکرم کی قیمتی چیز گم ہوگئی، مدد کی اپیل

image

سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم دبئی سے کراچی آنے والی پرواز ای کے 605 میں سوار تھے جب ان کی گھڑی گم ہوگئی۔ گھڑی گم ہونے کی اطلاع وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ 'لاسٹ مائی واچ' استعمال کرتے ہوئے دی اور ساتھ ہی مدد کی اپیل بھی کردی۔

کرکٹر نے لکھا کہ 'کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس ایئرلائن کی پروز ای کے 605 میں میری گھڑی گم ہوگئی ہے۔ میں ایمریٹس سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، برائے کرم جلد از جلد مجھ سے رابطہ کرلیا جائے، میں دبئی کے تمام کسٹمر سروس پوائنٹس سے بھی رابطہ کرچکا ہوں لیکن کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ وہ گھڑی میرا خاندانی ورثہ تھی'۔


دوسری جانب سابق کپتان کے ٹویٹ پر اماراتی فضائی کمپنی ایمریٹس نے جوابی ٹویٹ کیا کہ 'برائے مہربانی آپ اپنا ای میل ایڈریس، فلائٹ کی تفصیلات گھڑی کی معلومات کے ساتھ ہمیں میسج کردیں، ہم اپنی لاسٹ اینڈ فائونڈ ٹیم کی مدد سے اسے ڈھونڈیں گے اور آپ کو بتائیں گے، شکریہ۔



About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.