شین وارن کی ٹیسٹ کیپ کتنے ڈالرز میں نیلام ہوئی؟

image

آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن کی ٹیسٹ کیپ دس لاکھ 7 ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام ہو گئی۔

آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے شین وارن 145 ٹیسٹ میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے اپنی ٹیسٹ کیپ کو آسٹریلیا میں بش فائر فنڈ کے لیے نیلام کر دیا ہے۔

ان کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام ہوئی، جبکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو وہ براہ راست بش فائر فنڈ کو مہیا کریں گے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی کا یہ کہنا تھا کہ یہ نیلامی میری امیدوں سے کہیں زیادہ بڑھ کر بہترین ثابت ہوئی ہے۔

بش فائر فنڈ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو دیکھتے ہوئے قائم کیا گیا ہے- آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 2000 گھر مکمل طور پر جل کر خاک ہو گئے جبکہ ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک اس آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ارب کے قریب جانور جبکہ 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.