پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی بہن رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ شادی کی یہ شاندار تقریب لاہور کے ہوٹل 'دا پیلس بائی فلیٹیز' میں منعقد کی گئی جس میں کرکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں جن کھلاڑیوں نے اپنی بیگمات کے ساتھ شرکت کی ان میں سلیمان قادر، سلمان بٹ اور اظہر علی شامل تھے۔
اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں آنے والے کھلاڑیوں میں مصباح الحق، امام الحق، بابر اعظم، انضمام الحق، کامران اکمل اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ دیگر کھلاڑی بھی شامل تھے۔
تقریب میں وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ زینب چوہدری نے مشہور ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ملبوسات زیب تن کئے۔
Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.