ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو میں کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں جونیئر کھلاڑیوں کو لے کر گئے تھے مگر شکست کا سامنا ہوا جس کے بعد سینئر کھلاڑیوں کو ایک بار پھر ٹیم میں شامل کیا ۔ بابر اعظم نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش سے سیریز کے خلاف قومی ٹیم میں جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کا کمبی نیشن مضبوط بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل میں بہت اچھا پرفارم کرتے رہے ہیں ، ساتھ ہی آسٹریلیا میں بھی وہ اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، ہمیں لگتا ہے کہ ان کی باؤلنگ پرفارمنس میں بہتری آرہی ہے جس کے باعث ان کے قومی ٹیم میں کھیلنے کے امکانات روشن ہیں اور وہ ہمارے لئے بہتر ثابت ہو سکتے ہیں۔