ہاتھ سے محروم بندے کا ایسا کمال کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے، ویڈیو

image

کینیڈین گالفر لورینٹ ہرٹباس جو کہ پیدائشی طور پر اپنے دائیں ہاتھ سے محروم ہیں،نے ایسا کارنامہ کر دِکھایا کہ دیکھنے والے داد دئیے بِنا نہیں رہ سکے۔

گالفر نے ایک ہاتھ سے 'ہول اِن ون' کیا یعنی ایک سٹروک میں گیند ہول میں پہنچا دی۔

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والا 'پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن' (پی جی اے) ٹور اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنا جب کینیڈا سے تعلق رکھنے والے کِھلاڑی گالفر لورینٹ ہرٹباس نے چوتھے ہول پر 151 یارڈز کی شاٹ لگائی جو سیدھی ہول میں پہنچ گئی۔ یہ خوبصورت شاٹ دیکھ کر وہاں موجود پروفیشنل گالفرز نے بھی کِھلاڑی کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔


گالفر لورینٹ ہرٹباس کے مطابق وہ 11 سال کے تھے جب سے گالف کھیل رہے ہیں۔ نا صرف گالف بلکہ لورینٹ ماضی میں ہاکی اور بیس بال بھی کھیلتے رہے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.