آؤٹ ہونے سے بچنے کی کوشش کھلاڑی کو بھاری پڑ گئی، شائیقن کرکٹ حیران رہ گئے

image

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں ایک میچ کے دوران کھلاڑی رن آؤٹ سے بچنے کی کوشش میں زخمی ہونے کے باعث اسپتال پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں کھلاڑی رن آؤٹ سے بچنے کی کوشش میں بری طرح زخمی ہوگیا، فیلڈر کی تھرو کرنے کے بعد بلے باز سیم ہارپر نے تیزی دکھائی تو وہ بولر سے جاٹکرائے۔

میلبرن رینے گیڈز کے سیم ہارپر کو سر پر چوٹ لگنے کے سبب فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت کو خطرے سے باہر بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں میلبرن رینے گیڈز کی جانب سے نمائندگی کرنے والے سیم ہارپر حریف ٹیم ہوبارٹ ہاریکنز کے بولر نیتھن ایلیز سے بری طرح ٹکرا گئے تھے۔

ڈاکٹر ہارپر کی حالت کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انہیں میدان سے باہر لے گئے۔

ہارپر نے 5 گیندوں پر 6 رنز بنائے تھے جب وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ بعد ازاں بی بی ایل نے ٹویٹ میں خبر دی کہ ہارپر مزید میچز میں حصہ نہیں لیں گے اور ان کے متبادل کھلاڑی ٹام کوپر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.