کرکٹ کی دنیا کے 4 ایسے کپتان جنہوں نے ٹیم کو آخری لمحات میں میچ جتوایا

image

کرکٹ کی تاریخ میں ایسے کئی کپتان آئے جنہوں نے میچ کے آخری لمحات میں اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی کرکٹ کی دنیا کے 4 بہترین کپتانوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی میچ کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا اور اپنی ہار کو جیت میں تبدیل کردیا-

ان میں سے 4 بہترین کپتان کا ذکر کرنا قابل غور ہے۔

1۔ فائنل ورلڈ کپ 1992(انگلینڈ بمقابلہ پاکستان)

یہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں پہلی فتح تھی ۔ عمران خان نے اس ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو حوصلہ دلایا کہ اس بار فتح سے ہمکنار ہونا ہے۔ اس فائنل میچ میں وسیم اکرم نے اسی بات سے متاثر ہو کر انگلینڈ پر کاری ضرب لگائی۔

پاکستان نے پہلے کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 249 رنز کا ہدف دیا۔ دیکھنے میں یہ ہدف بہت کم لگ رہا تھا اور گمان یہ کیا جا رہا تھا کہ انگلینڈ باآسانی یہ ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

249 رنز کا مجموعی ہدف کپتان عمران خان، جاوید میانداد کی نصف سنچریوں بشمول انضمام الحق کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث بنا۔

انگلینڈ نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو شروعات میں ہی ان کے چار کھلاڑی 69 رنز پر پولین لوٹ چکے تھے۔ پھر ایلن لیمب اور نیل فیئربردر کی 72 رن کی شراکت کی بدولت انگلینڈ ایک مضبوط گرفت بنا چکا تھا لیکن پھر وسیم اکرم کی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں ایلن لیمب اور کرس لیوس آؤٹ ہو گئے۔ آخر میں عمران خان باؤلنگ پر آتے ہیں اور آخری اوور کی دوسری گیند پر رچرڈ الینگورتھ کو اپنی ماہرانہ باؤلنگ سے آؤٹ کرتے ہیں جس کے بعد انگلینڈ تیسری دفعہ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرتا ہے۔

2۔ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل 2011 (بھارت بمقابلہ سری لنکا )

اس ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنی کرکٹ کی دیوانی عوام کو اپنی سرزمین پر ورلڈ کپ کا تحفہ دیا۔ سری لنکا کے 274 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم سست روی اور مشکلات کا شکار تھی۔ ایسے موقع پر کپتان ایم ایس دھونی توقعات کے برعکس پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

گوتم گمبھیر کے 97 رنز کی عمدہ اننگز دھونی کے اس چھکے کے سامنے مرجھا گئی جس کی بدولت بھارت نے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس چھکے کے بعد ممبئی کے وانکیڈے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر یہاں تک کہ پورے بھارت میں بھرپور جیت کا جشن منایا گیا۔

3. ٹی ٹوئنٹی میچ 2014 (انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز)

ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے بہترین اور جارحانہ کھیل پیش کر کے اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کو حیران کردیا۔ انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کو ہرانا جتنا مشکل لگ رہا تھا وہیں ڈیرن سیمی نے جارحانہ بلے بازی کے ذریعے انہیں شکست سے دوچار کردیا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلیڈ نے پہلی بیٹنگ میں پورے بیس اوور کا کھیل پیش کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 152 رنز کا ہدف دیا۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز نے آغاز میں بہتر کھیل پیش کیا مگر 16ویں اوورز تک ان کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

بعد ازاں ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی پچ پر آتے ہیں اور اپنی شاندار بلے بازی کے ذریعے میچ کا پانسہ پلٹ دیتے ہیں۔ ڈیرن سیمی 9 گیندوں پر 30 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو میچ جتوا دیتے ہیں۔

4۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 (نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ)

ایک اور سنسنی خیز میچ جو کہ برمنگھم میں نیوزیلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا گیا جس میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش ہونے کے باعث میچ 49 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا تاہم جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز کا ہدف دیا۔

میچ کی دوسری اننگز کے آغاز میں نیوزی لینڈ کی چار وکٹیں جلد گرنے کے بعد کین ولیمسن اور گرینڈ ہوم کے درمیان عمدہ شراکت داری قائم ہوئی مگر کیوی بلے باز گرینڈ ہوم 60 رنز بنا کر لونگی اینجیڈی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے 103 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.