ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو گوہاٹی میں شرمناک شکست

image

ساؤتھ افریقہ نے بھارت کو آج گوہاٹی میں شرمناک شکست سے دوچار کردیا اور دو میچ کی ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیت لی۔

دوسرے ٹیسٹ کے آخری دن بھارت کو 408 رنز سے شکست ہوئی اور بھارت کی کرکٹ تاریخ میں یہ صرف تیسری دفعہ ہے کہ کوئی مہمان ٹیم نے ان کے خلاف بھارت میں سیریز سویپ کی ہے۔

بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے پچھلے سال بھی نیوزی لینڈ کو تین میچ کی سیریز تین صفر سے جیتے ہوئے دیکھا اور آج ان کو اپنی ٹیم کو پھر ایک بڑی شکست سے دوچار ہوتے دیکھنا پڑا۔

ساؤتھ افریقہ نے بھارت کو ساڑھے پانچ سو رنز کا ہدف دیا تھا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے اور آج آخری روز بھارت نے 27 رنز دو پر کھیل کا آغاز کیا، لیکن صرف 63 اوور میں وہ 140 رنز پر آؤٹ ہوگیا اور چار سو 8 رنز سے میچ ہار گیا۔

آف اسپنر سائمن ہارمر نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 37 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنر کشاف مہاراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور روونڈرا جڈے جا نے بنایا جنہوں نے 50 فور رنز کیے اور اس کے بعد سب سے زیادہ اسکور واشنگٹن سندر کا 16 رنز تھا۔

ساؤتھ افریقی کپتان Temba Bavuma نے حیران کن طور پر اپنی ٹیم کو 12 میں سے 11 ٹیسٹ جتائے جس میں اسی سال آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل شامل ہے، اس طرح سے وہ اب دنیائے کرکٹ میں کامیاب ترین ٹیسٹ کپتانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی آج پہلی وکٹ 40 رنز پر گری اور اس کے بعد 55 رنز پر ان کی چار وکٹیں گرچکی تھی اور آخر میں 10 رن پر چار وکٹیں گریں۔

بھارت نے 2012 سے لے کر 2024 تک گھر پر کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری تھی لیکن گمبھیر کے آنے کے بعد سے ان کی قسمت بدل چکی اور معاملہ گھمبیر ہوچکا ہے۔ پہلا میچ بھی ساؤتھ افریقہ نے کلکتہ میں جیتا تھا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US