سری لنکا نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی تین ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کے امکانات روشن کر دیے۔
آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے اوپنر پاتھم نے سنکا Nissanka pathum نے شاندار 98 رنز کرتے ہوئے 22 بال پہلے اپنی ٹیم کو جتا دیا۔ وہ اس طرح سے سری لنکا کے لیے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے اور کوسال مینڈس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
Nissanka نے 17 اوور میں میچ کو ختم کر دیا جب انہوں نے نگر اوا کو ایک چوکا اور چھکا لگا دیا۔ انہوں نے اپنی اننگز میں چار چھکے اور 11 چوکے لگائے اور کسال مینڈس نے 25 ناٹ آؤٹ کر کے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس سے پہلے والے گروپ میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو ہرا دیا تھا لیکن آج زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مایوس کن طور پہ 20 اوور میں صرف 146 کر پائے۔
جس میں برائن بینٹ میچ اور سکندر رضا اور بورل نے 37 اور 37 رنز کیے۔ اسپنرز ٹکسانا اور سرنگا نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ اگلا میچ پاکستان سے ہوگا۔