پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطان کے مالک علی ترین نے ٹیم کی ملکیت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔
منگل کے دن علی ترین نے ایک بیان میں کہا کہ اب وہ ملتان سلطان کا حصہ نہیں اور اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ اب یہ فرنچائز آئندہ 10 سال کے لیے نئی بولی کے لیے جائے گی۔
علی ترین جن کا ایک امیر ترین اور سیاسی رسوخ رکھنے والے خاندان سے تعلق ہے، پچھلے چند مہینوں سے پی ایس ایل کے معاملات پر پی سی بی کے ساتھ لفظی جنگ میں مبتلا رہے ہیں، حال ہی میں جب پی سی بی نے سارے فرنچائزز کو نئی ریویلویشن کے تحت رینیول ڈاکومنٹس بھیجے تھے اس میں ملتان شامل نہیں تھا جس پر علی ترین نے احتجاج بھی کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ اگر پی سی بی کا یہی رویہ رہا تو وہ قانونی طریقہ کار استعمال کریں گے۔لیکن آج علی ترین نے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ جنوبی پنجاب اور ملتان کی خصوصاً خدمت کریں لیکن اب وہ مزید یہ سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتے۔
پشاور زلمی کراچی کنگز لاہور قلندر اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اگلے 10 سال کے لیے ڈاکومنٹس ملنے کی تصدیق کردی ہے۔