کراچی کنگز نے بھی 10 سال کے لیے پی ایس ایل فرنچائز معاہدے کی تجدید کردی، معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو پر ہوئی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ کراچی کنگز نے لیگ کے وقار میں اضافے کیلیے اہم کردار ادا کیا، کراچی کنگز کی جانب سے معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔
پی ایس ایل کے سیزن 11 سے لیگ کا فارمیٹ 8 ٹیمز کا ہوجائے گا۔