پاکستان اور سری لنکا کرکٹ بورڈز کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ جنوری میں ایک اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل لیں۔
کرکٹ سری لنکا نے پاکستان کو کہا ہے کہ وہ 8 اور 12 جنوری کے درمیان سری لنکا کے شہر دمبولا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رہے ہیں۔ لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب تک اس تجویز پر اپنی تصدیق نہیں دی ہے، کیونکہ پاکستان کے چھ سات نمایاں کھلاڑی جنوری میں آسٹریلیا اور یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی لیگ میں مصروف ہوں گے جن کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ ان کو پہلے ہی این او سیز جاری کر چکا ہے۔
ان کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان وغیرہ شامل ہیں اس بنا پر ان لیگز کی فرنچائزز سے بہت اچھے پیسوں پر کنٹریکٹ کیے ہوئے ہیں اس شرط پر کہ وہ پوری لیگز کھیلیں گے۔
پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ یہ بھی سوچا جا رہا ہے کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنمنٹ میں جو پاکستان شائنز کے نمایاں پلیئرز تھے ان کو لے کر ایک ٹیم سی لنکا بھیجی جا سکتی ہے، لیکن فیصلہ کچھ دنوں بعد ہوگا۔
یاد رہے کہ اگلے سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں ہونا ہے اب پاکستان نے اپنے سارے میچز سری لنکا میں ہی کھیلنے ہیں یہاں تک کہ اگر وہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں تو فائنل بھی سری لنکا میں ہوگا۔