ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار بھی مشہور ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے گن گانے لگے ۔ چند روز پہلے ایک نجی اسکول کے منعقد کئے گئے پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نہ مجھے ایم این اے بننے دیا اور مجھ سے پارٹی رکنیت بھی لے لی گئی۔
جس پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کو یاد کرنے لگے جس کے بعد ان کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔