پاکستان سپرلیگ فائیو سے قبل پشاور زلمی کی دھوم

image

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون برانڈ پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فائیو کے لیے اپنی آفیشل پلئینگ کٹ لانچ کردی۔ ساتھ ہی پشاور زلمی کے آفیشنل اینتھم کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا جس نے فینز کے جوش و خروش بھی اضافہ کردیا ۔پشاور زلمی کے اسٹار کرکٹرز کامران اکمل ، حسن علی ، وہاب ریاض, امام الحق اور شوبز اسٹارز مہوش حیات ، حانیہ عامر بھی آفیشنل ٹیزر میں جلوہ گر ہوئے ۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے فینز کے جوش کو بڑھاتے ہوئے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ پی ایس ایل فائیو کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم پشتو کی ایسی منفرد دھن میں بنایا گیا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں سنا گیا اور یہ اینتھم پی ایس ایل فائیو میں فینز کے دل کی دھڑکن اور زبان پر ہوگا۔

سیزن فائیو کے لیے پشاور زلمی نے دو کٹس لانچ کی ہیں۔ مین کٹ کے ساتھ ایک متبادل کٹ بھی لانچ کی گئی ہے جو امریکن کمپنی ایلیان کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.