ساؤتھ افریقہ میں آسٹریلوی انڈر 19 کرکٹر جیک فریزر میک گرک کا بندر نے منہ نوچ لیا ، جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے انہیں وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیک فریزر میک گرک گذشتہ دنوں ٹیم ممبران کے ہمراہ جنوبی افریقہ میں سفاری پارک کی تفریح کے لئے گئے جہاں بندر نے ان کے منہ پر نوچ لیا تھا، واقعے کے 7 یوم تک انھیں اس حوالے سے ضروری علاج کی ہدایت کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سترہ سالہ آسٹریلوی کرکٹر جیک فریزر میک گرک ٹیم میں آل راؤنڈر کی حیثیت رکھتے ہیں۔