پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں ہاشم آملہ کی شمولیت ، وزیر اعظم عمران خان نے بھی خوشی کا اظہار کر دیا

image

وزیر اعظم عمران خان نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر قومی کھیل پالیسی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران جاوید آفریدی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ جنوبی افریقہ کے لیجنڈ بلے باز ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک ہو گئے ہیں جس پر وزیراعظم عمران خان نے خوشی کا ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا پاکستان میں انعقاد ملک کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہو گا۔

انہوں نے پشاور زلمی کی کھیل کیلئے جاری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں پاکستان سپر لیگ کا اہم کردار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا تھا کہ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ اب پشاور زلمی کی فرنچائز سے منسلک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے ہاشم آملہ کو خوش آمد ید کہتے ہوئے کہا تھا اس سے نہ صرف ان کی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ ان کے آنے سے نوجوان ٹیلنٹ کو بھی سیکھنے کا موقع ملے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.