پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کون سی دو نامور اداکارائیں پرفارم کریں گی؟

image

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کی افتتاحی تقریب کی تیّاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 20 فروری کو منعقد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار شرکت کریں گے جبکہ پاکستانی سپر اسٹار 'ماہرہ خان' اور نامور اداکارہ 'مہوش حیات' بھی تقریب میں اپنے جلوے بکھیریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان اور مہوش حیات پی ایس ایل 5 کا ترانہ گانے والے چاروں گلوکاروں ہارون رشید، علی عظمت، عارف لوہار، اور عاصم اظہر کے ساتھ پرفارم کریں گی۔

یاد رہے حال ہی میں ان چاروں گلوکاروں کی آواز میں پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ ریلیز کیا گیا ہے جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے شدید منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس کے باوجود خبر آئی ہے کہ یہ چاروں افتتاحی تقریب میں اسی گانے پر پرفارم کریں گے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.