عاصم اظہر کے پی ایس ایل 5 کا ترانہ گانے پر اداکارہ ہانیہ عامر کا دلچسپ تبصرہ

image

گزشتہ روز گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ گاتے نظر آرہے ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام کی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہمارا پاکستان، ہمارا پی ایس ایل، ہمارا ترانہ، ٹرینڈنگ ون. گلوکار نے کیپشن میں یہ بھی لکھا ’آتا ہے جو آنے دو پاکستان تیار ہے۔‘

آخر میں انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں دو ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا PakistanZindabad اور TayyarHain۔

عاصم اظہر کی اِس ویڈیو پر اداکارہ ہانیہ عامر نے گانے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یہ پسند آیا۔‘

واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کا آفیشل گانا چند روز قبل ہی ریلیز کیا گیا ہے اور یہ ترانہ پاکستان کے 4 نامور گلوکار عارف لوہار، ہارون رشید، علی عظمت اور عاصم اظہر کی جانب سے گایا گیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.