پاکستانی ڈرامہ، فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ نگہت بٹ گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئیں۔
نگہت بٹ طویل عرصے سے فالج کے مرض میں مبتلا تھیں جبکہ ان کی عمر 72 سال تھی۔
نگہت بٹ پاکستان کے مشہور ترین ڈراموں میں جلوہ گر ہوئیں جن میں خواہش، لنڈا بازار، پیاس اور وارث شامل ہیں۔ اداکارہ نے 1960 کی دہائی میں متعدد اسٹیج ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے۔