پاکستانی ڈراموں میں اپنی بہترین اور جاندار اداکاری سے مداحوں کے دِل میں جگہ بنانے والے علی عباس کی 6 سالہ بیٹی نے اپنے لمبے بال کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا افراد کو عطیہ کر دیے۔
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی 6 سالہ بیٹی رئیسہ کی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی جس میں ایک طرف اس کے لمبے بال ہیں جبکہ دوسری جانب کٹے ہوئے بال ان کی بیٹی کے ہاتھ میں ہیں۔
علی عباس نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لِکھا کہ 'میری بیٹی رئیسہ نے اپنے 13 انچ لمبے اور گھنے بال ان کینسر کے مریضوں کو عطیہ کر دیے جو اپنے بال کیمو میں کھو چکے ہیں۔' جبکہ اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایسا کرنے پر کسی نے ان کی بیٹی کو مجبور نہیں کیا بلکہ اس نے خود ایسا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ننھی پری کے اس عمل کو علی عباس کے مداح نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے کافی سراہا تاہم چند افراد نے رئیسہ کے اچھے نصیبوں کی دعا بھی کی۔