سرعام مجرموں کو پھانسی دینے کی مذمت کرنے والوں کو مہوش حیات نے کیا جواب دیا؟

image

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کی مخالفت کرنے والے افراد پر برس پڑیں۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد منظور کی گئی۔ تاہم اس حوالے سے متعدد سیاسی وزرا کی جانب سے منظور شدہ قرارداد کی بھرپور انداز میں مخالفت کی گئی کہ اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں۔

اس قرارداد کی مذمت کرنے والوں میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وفاقی وزیرِ برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔ جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی اس قرارداد کی مخالفت کی گئی۔

اداکارہ مہوش حیات نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کی مذمت کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عجیب بات ہے جب بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں تو ہم سب مجرموں کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اور جب حکومت اس بات پر رضامند ہو گئی ہے تو ہم سب ’’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‘‘ کے پیچھے چھپنے لگے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمیں معاشرے میں رائج اس روش کو روکنے کے لیے مضبوط عزم کی ضرورت ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.