ایک بچے کی پیدائش کے بعد صحت مند ہونے اور 26 کلو وزن کم کرنے کا ہدف 4 ماہ میں۔۔۔۔۔ ثانیہ مزرا نے وزن کم کرنے کی ٹپ بتا دی

image

شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے وزن کم کرنے کے حوالے سے درپیش مسائل اور ان کا حل بتایا۔

ثانیہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بڑھے ہوئے وزن اور وزن کم کر لینے کے بعد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ '89 کلو بمقابلہ 63 کلو'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ہم سب کے ہی کچھ مقاصد ہوتے ہیں، اپنے تمام تر مقاصد کو اپنا 100 فیصد دیں اور پھر حاصل ہونے والے نتائج دیکھیں'۔


وزن کم کرنے کے حوالے سے ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ 'ایک بچے کی پیدائش کے بعد مجھے صحتمند ہونے اور 26 کلو وزن کم کرنے میں 4 ماہ کا عرصہ لگا۔ فٹنس حاصل کرنے کے بعد ٹینس کورٹ میں واپس آنا اور بڑی سطح پر کھیلنا ایک لمبا سفر دکھائی دیتا ہے'۔


ثانیہ مِرزا نے اپنے کیپشن میں مداحوں کو پیغام دیا کہ 'اپنے خوابوں کی پیروی کریں۔ خدا جانتا ہے کہ آپ کی حوصلہ شکنی کے لیے آپ کے ارد گرد کتنے لوگ موجود ہیں لیکن آپ کو ان سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے'۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.