پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اردو میں مداحوں کے نام کیا ٹوئٹ کی؟ تمام پاکستانیوں کے دل جیت لئے

image

پاکستان سپر لیگ کی مقبول ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی 20 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل سیزن 5 کے لیے بہت جوشیلے دکھائی دے رہے ہیں۔

ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اردو زبان میں ٹوئٹس کر کے جہاں پی ایس ایل کے لیے اپنا جوش و جذبہ ظاہر کیا تو وہیں اپنے ٹوئٹ سے پاکستان میں موجود شائقین کے دل بھی جیت لئے۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے خاص اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں ، یہ صرف کرکٹ نہیں بلکہ اس سے آگے کی چیز ہے۔

ان کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ڈیرن سیمی کا اردو میں ٹوئٹ کرنے پر گوگل ٹرانسلیشن کی مدد لینے پر مذاق بھی اڑا رہے وہیں کچھ صارفین ان کے اردو میں کئے گئے ٹوئٹ کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی ڈیرن نے اردو میں اپنے ٹوئٹ میں پی ایس ایل کے آغاز کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تھا کہ پاکستانیوں کے لیے پی ایس ایل ایک معنی خیز ایونٹ ہے اور انہیں بھی پشاور زلمی میں شامل ہونے اور پاکستان میں جوش و جذبے کے ساتھ کھیلنے کا بےصبری سے انتظار ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.