یہ زبانیں نہیں آتی لیکن اردو اور پشتو میں پیغامات کیسے لکھتے ہیں؟ ڈیرین سیمی نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹوئٹر پر اردو اور پشتو زبان میں لکھی جانے والی ٹویٹس کو خود تحریر کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ”میں اپنے موبائل میں گوگل ٹرانسلیٹر پر انگلش میں پیغام تحریر کرتا ہوں اور جو اسے اردو اور پشتو زبان میں بدل دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ پاکستان آنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کیونکہ یہ ایک زبردست ملک ہے جہاں کرکٹ کھیلنے میں بہت مزہ آتا ہے۔

سیمی نے مزید کہا کہ ”میں آخری مرتبہ 2017ء میں پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کا فائنل میچ کھیلنے پاکستان آیا تھا اور اب یہ میرے لئے دوسرے گھر جیسا ہے اور اس سے قبل میں اپنے کئی بیانات میں یہ بات کہہ چکا ہوں۔

واضح رہے سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی دوستانہ مزاج کے سبب اپنے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.