سیاستدان بھی پاکستان سپر لیگ کے بخار میں مبتلا، کون کس ٹیم کو سپورٹ کر رہا ہے؟ بتا دیا

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں اب چند دن باقی رہ گئے مگر پورے ملک کی طرح قومی سیاستدان بھی پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا پی ایس ایل سے متعلق کہنا ہے کہ پورے ملک کی طرح وہ بھی پی ایس ایل کے ایکشن سے بھرپور میچز کے لیے بے تاب ہیں، اس مرتبہ تمام میچز پاکستان میں ہیں جس سے ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔

دوسری جانب سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ایک بہت بڑا برانڈ بن چکا ہے، اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کا شوق رکھتے ہیں اور کراچی کے شہری ہونے کے باعث کراچی کنگز کے سپورٹر اور اس کی جیت کی خواہش رکھتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کارکن حنا پرویز بٹ بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح کرکٹ سے محبت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کو سپورٹ کرتی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ ٹیم کے مالک رانا فواد ہیں، ان کے جذبات کی وہ بہت بڑی مداح ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فیصل سبزواری بھی پی ایس ایل کے لئے کافی پر جوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پچھلی بار بھی اسٹیڈیم جا کر میچز دیکھے تھے اس بار بھی اسٹیڈیم جا کر میچز دیکھ کر لطف اندوز ہونگے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے شروع ہوگا، ایونٹ کا پہلا ٹاکرا دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے مابین ہوگا۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.