کراچی میں گرمی کی شروعات، اِس ہفتے شہر کا درجہ حرارت کتنا رہے گا؟

image

رواں سال شہرِ قائد میں سردی کا دورانیہ خاصہ طویل رہا تاہم اب سردیاں تقریباً جا چکی ہیں۔

گزشتہ دو روز سے کراچی کا موسم گرم ہے جبکہ آج پیر کے روز شہر کا درجہ حرارت صبح کے وقت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

رواں ہفتے کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 16 جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اِس سال سردیوں کی طرح، گرمیوں کا دورانیہ بھی طویل ہو گا۔ اِس کے علاوہ رواں ہفتے شہر میں صبح اور رات کے وقت ٹھنڈی ہوا چلے گی جِس سے ہلکی سردی محسوس ہو گی۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.