كپتان چپل سے مشہور ہونے والے چاچا نور الدین کا ایک بار پھر غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے تحفہ

image

كپتان پشاوری چپل سے مقبولیت پانے والے چاچا نورالدین کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن اور لیونگسٹن کو پشاوری چپل کا تحفہ پیش کیا گیا جسے غیر ملکی کرکٹرز نے بہت پسند کیا ۔ ڈیرن سیمی نے چاچا نور الدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پشاوری چپل بہت پسند آئی۔

اس سے قبل چاچا نور الدین گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ 4 کے دوران بھی پشاور زلمی كے كپتان ڈیرن سیمی كو كپتان چپل بطور تحفہ پیش كر چكے ہیں۔

علاوہ ازیں چاچا نور الدین نے پشاور زلمی کے دیگر کرکٹرز شعیب ملک اور امام الحق کو بھی پشاوری چپل بطور تحفہ پیش کی۔

واضح رہے کہ پشاوری چپل پشتون ثقافت کی اہم پہچان ہے اور ملک بھر میں اسے بے حد پسند کیا جاتا ہے، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی شخصیات بھی پشاوری چپل پہننا پسند کرتی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.