کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کس نمبر پر بیٹنگ کرنے آئیں گے؟ انہوں نے بتا دیا

image

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا آغاز آج ہو رہا ہے۔ لیگ کے پہلے ہی میچ میں دو چیمپیئن ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سابق دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونئیٹڈ کے درمیان ہو گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 9 بجے شروع ہو گا۔

دونوں ٹیموں نے میچ کے لئے کڑی تیاریاں کی ہیں۔ کپتان سرفراز احمد اور شاداب خان نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ دونوں کپتان جیت کے لئے پرعزم ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے دفاعی چیمپیئن ہونے کی وجہ سے تھوڑا دباؤ ہوگا لیکن وہ کوشش کریں گے کہ گزشتہ سیزن کی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔ میچ میں جیسن رائے اور شین واٹسںن اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ احمد شہزاد تیسرے نمبر پر کھیلیں گے۔ ذاتی کارکردگی سے متعلق سرفراز نے کہا کہ جس نمبر پر ٹیم کو ضرورت ہو گی اس نمبر پر بیٹنگ کریں گے اور عمدہ کھیل پیش کریں گے۔

شاداب خان نے کپتانی کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں سینیئرز اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی سے کپتانی آسان ہوگی۔ جہاں مشکل پیش آئے گی ان سے رائے لوں گا۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.