بلاول بھٹو نے موجودہ حکمرانوں کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

image

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی موجودہ حکمرانوں سے نجات کے لئے مارچ میں میدان لگائے گی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بلاول ہاؤس لاہور میں جنوبی پنجاب کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران داخلی خارجی اور ملکی سالمیت کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں۔ بہتر یہی ہوگا کہ حکمران مارچ سے پہلے خود مستعفی ہو کر عوام کی جان چھوڑ دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف کے نام پر لولی پوپ دے رہی ہے غریب عوام پر آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا ایک اور باب گرنے والا ہے۔ بجلی گیس بم بھی تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ آٹے چینی کے اصل چور اور ڈاکو حکمرانوں کی صفوں میں موجود ہیں ان کو کب بے نقاب کیا جائیگا اور سزا ملے گی۔ کمیٹیاں بنا کرعوام کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے۔

مارچ کے پہلے ہفتے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دے کر کریں گے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.