پی ایس ایل میں چھکوں اور چوکوں کی برسات، جانیں اب تک کتنے چھکے اور چوکے لگائے جا چکے ہیں

image

پی ایس ایل 5 کے آغاز سے ہی بہترین میچز دیکھنے کو ملے جن میں خوب چھکوں اور چوکوں کی بارش ہوئی۔

پی ایس ایل 5 میں اب تک 7 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں کھلاڑیوں کی جانب سے اب تک 203 چوکے اور 88 چھکے لگائے جا چکے ہیں۔

لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دوران اب تک شائقینِ کرکٹ کو اعلیٰ طرز کی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں بھرپور طریقے سے کی گئیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے لئے ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیم میزبانی کے لئے تیار ہیں، دونوں اسٹیڈیم کی اپ گریڈشن کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.