کورونا وائرس کے شکار یحییٰ کا آڈیو پیغام آگیا، ساتھ اور کون تھا؟ مزید کس کو وائرس کا خدشہ ہے؟

image

دو دِن قبل کراچی کے رہائشی یحییٰ جعفری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد شہر کے مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وائرس سے متاثرہ مریض یحییٰ جعفری کا آڈیو پیغام سامنے آگیا ہے۔


پیغام میں یحییٰ نے کہا کہ 'ہاں وائرس ہوا ہے لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس وائرس نے مجھے زیادہ متاثر نہیں کیا، ابھی اس مرض کی ابتدا ہے۔ اس وائرس سے متاثر افراد میں اموات کی شرح دنیا بھر میں صرف ایک فیصد ہے جبکہ جو لوگ اس وائرل سے جاں بحق ہوئے ان کی عمر ساٹھ سال سے زائد تھی'۔

یحییٰ نے کہا کہ 'نوجوانوں کا ایمیون سسٹم مضبوط ہوتا ہے اس لئے وہ اس بیماری کا مقابلہ کر لیتے ہیں، باقی مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے'۔

اپنے پیغام میں یحییٰ نے اس شخص کو جس کے نام آڈیو پیغام بھیجا گیا ہے، اس سے درخواست کی ہے کہ 'آپ خصوصی طور پر اپنا ٹیسٹ کروا لیں کیونکہ آپ اور میں ساتھ ساتھ ایک ہی کمرے میں ہوتے تھے لہذا آپ بھی اپنا ٹیسٹ کروائیں'۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.