پاکستان میں ان دِنوں پی ایس ایل کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے جبکہ شائقینِ کرکٹ کے لئے کچھ اچھی خبر نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سے ہفتے کے روز تک لاہور اور راولپنڈی میں تیز بارش کا امکان ہے جِس کی وجہ سے ان شہروں میں ہونے والے میچز بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
تاہم سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے جبکہ تاحال شہرِ قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔