ملالہ کیا بننا چاہتی ہیں؟ انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں اہم بات بتا دی

image

نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی تو لوگ مجھ سے سوال کرتے تھے کہ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتی ہوں؟ میں پہلے کہتی تھی کہ مجھے ڈاکٹر بننے کا شوق ہے، کبھی کہتی کہ وزیراعظم بنوں گی، پھر اپنی تمام تر توجہ یونیورسٹی کی تعلیم پر مرکوز کر دی۔

سوشل میڈیا پر ٹوئٹر پیغام میں ملالہ کا کہنا تھا کہ دیگر نوجوانوں کی طرح مجھے نہیں معلوم کہ میرے کیریئر کا راستہ کیا ہوگا، لیکن میں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکتی ہوں، اور یہ بھی چاہتی ہوں کہ تمام نوجوان خواتین اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن پر لڑکیوں کی اپنے مستقبل سے متعلق خواہشات کی خوشی منانا چاہتی ہوں، اور بتانا چاہتی ہوں نوجوان خواتین اپنے کیریئر کے حوالے سے کیا خواب دیکھتی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.