ویسٹ انڈین کھلاڑی اور پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز ٹیم پشاور زلمی کے نئے کوچ ڈیرن سیمی کی پاکستان کے قومی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ڈیرن سیمی نے سفید قمیض شلوار میں ملبوس تصویریں اور ویڈیو اپلوڈ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہو گئیں۔
ڈیرن سیمی کے مداحوں کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی، سمیت شعیب ملک نے بھی ڈیرن سیمی کی قمیض شلوار میں شئیر کردہ تصویروں پر کمنٹس کر کے بھرپور تعریفیں کیں۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کی انتظامیہ نے چند دن قبل ہی ڈیرن سیمی کو ایونٹ کے دوران ہی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر کوچ بنا دیا۔