بین ڈنک کے خلاف پلان بنایا ہے، وہاب ریاض نے بڑا انکشاف کر دیا

image

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا، مقابلے کی تیاری کے لیے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز میں بہترین پرفارم کرنے والے بیٹسمین بین ڈنک کے خلاف ہم نے پلان تیار کر لیا ہے۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کنڈیشن کو سمجھتے ہوئے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ بہت اہمیت رکھتا ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بین ڈنک نے اپنی دو اننگز سے لاہور کو فتح دلوائی اور ان کے خلاف ہم نے خاص پلان تیار کر رکھا ہے، کوشش رہے گی کہ بین ڈنک جو چیونگم کھا رہے ہیں وہ لے لیں۔

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے مابین میچ سات بجے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.