اُن خواتین کے نام پر مارچ کیوں جن کے کوئی مسائل نہیں۔۔۔ خلیل الرحمٰن قمر کی ماروی سرمد سے بحث کے بعد پریس کانفرنس

image

ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں مصنف نے عورت کی اہمیت پر بات کی۔

ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ 'عورتوں کا تعلق ہم سے اور ہمارا تعلق عورت سے ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری زندگی میں اہمیت رکھتی ہیں اس لیے عورت کے فیصلے کو بھی اہمیت دی جاتی ہے'۔

خلیل الرحمان نے عورت مارچ کے حوالے سے کہا کہ 'اُن خواتین کے نام پر مارچ کیوں جن کے کوئی مسائل نہیں ہیں، اور جن کے مسائل ہیں اُن کا دور دور تک اس مارچ میں کوئی نشان نہیں ہے'۔

مصنف کا کہنا تھا کہ 'میرے خلاف بولنے والی شوبز کی وہ ہی عورتیں ہیں جو رات کو 3 بجے کال کر کے کام مانگا کرتی تھیں'۔

واضح رہے پریس کانفرنس میں خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ میں ہونے والے پتھراؤ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہئیے تھا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.