بھارت میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز کے دوران گیند پر تھوک لگائے جانے پر پابندی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں جاری ساؤتھ افریقہ سے ون ڈے سیریز میں مہلک کورونا وائرس کے ڈر کی وجہ سے بھارتی باؤلرز گیند کو چمکانے کے لئے تھوک لگانے سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔
بھارتی باؤلر بھونیشور کمار کا کہنا ہے کہ بورڈ کی جانب سے باؤلرز پر پہلے ون ڈے میں گیند پر تھوک لگانے پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔