یہ اداکارائیں اتنی فٹ کیسے رہتی ہیں؟ جانیں

image

جس کسی کا بھی تعلق شوبز انڈسٹری سے ہوتا ہے اسے اپنی فٹنس کا بے حد خیال رہتا ہے پھر چاہے وہ کوئی اداکار ہو یا گلوکار۔

ہماری پاکستانی انڈسٹری کے بھی کچھ اداکاروں کے فٹ رہنے کا راز روز جم جانا ہے۔

آئیے جانتے ہیں پاکستان کی ان اداکاروں کے بارے میں جو روزانہ جم ضرور جاتی ہیں۔

ماہرہ خان


ماہرہ خان سے کون ناواقف ہوگا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ماہرہ کا شمار ہوتا ہے۔ ماہرہ روزانہ باقاعدگی سے جم جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اتنی فٹ ہیں۔

زرنش خان


زرنش خان کا شمار بھی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ زرنش نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جنہیں مداحوں نے بے حد پسند بھی کیا ہے۔ زرنش کی پرفیکٹ باڈی کا راز ورزش ہے۔ وہ روزانہ جم جاتی ہیں اور خود کو فٹ رکھنے کے لئے انتہائی محنت کرتی ہیں۔

حدیقہ کیانی


پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی آج تک بالکل فٹ ہیں۔ وہ اب بھی ویسے ہی لگتی ہیں جیسے اپنے کیرئیر کے آغاز میں تھیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے باقاعدگی سے جم جاتی ہیں۔

حریم فاروق


حریم فاروق نے جب اس انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کا وزن کافی زیادہ تھا۔ لیکن اگر آج ہم انہیں دیکھیں تو وہ بالکل فٹ نظر آتی ہیں۔ حریم بھی روزانہ جم جاتی ہیں اور خود کو فٹ رکھتی ہیں۔

ماہ نور بلوچ


پاکستان کی سپر اسٹار ماہ نور بلوچ کو کون نہیں جانتا ہوگا؟ لوگ ان کی خوبصورتی اور فٹنس کے دیوانے ہیں۔ اس عمر میں بھی ماہ نور کسی نوجوان کی طرح لگتی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اداکارہ باقاعدگی سے جم جاتی ہیں اور خود کو فٹ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.