امیتابھ بچن نے کورونا وائرس پر شعر لکھ دیا، ویڈیو وائرل

image

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے کورونا وائرس پر چند شعر لکھے ہیں جنہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کئے ۔ ویڈیو میں وہ شاعرانہ انداز میں شعر پڑھ کر سنا رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہم ہیں امیتابھ بچن اور یہاں بہت دنوں سے کورونا وائرس کی باتیں ہو رہی ہیں، اِس وائرس سے سب کا بہت نقصان بھی ہو رہا ہے۔

بالی ووڈ بگ بی نے کہا کہ ’اِس وائرس کی وجہ سے سب ہی لوگ بہت گھبرائے ہوئے ہیں اور پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ’سب کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے آج صبح مجھے بھی لگا کہ مجھے کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی پیغام دینا چاہئے اِس لئے میں نے بیٹھے بیٹھے اِس پر 4 مصرعے لکھ دیے ہیں اور سوچا کہ آپ کو اس کا تحفہ پیش کروں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.