لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل تک پہنچانے والے لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز کرس لین کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب ٹیم کا فائنل میں جانے کا سفر خطرے میں پڑ گیا ہے۔ آخری میچ میں سنچری بنا کر لاہور قلندرز کو سیمی فائنل تک رسائی دلانے والے کرس لین اب بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کرس لین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہوں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ کرکٹ کے علاوہ بھی زندگی میں بہت سی چیزیں ہیں، اس لئے ان حالات میں وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
دیگر غیرملکی کرکٹرز کی طرح کرس لین نے بھی پاکستان اور شائقین کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل اور پاکستان میں اچھا وقت گزارا۔ ساتھ ہی کرس لین نے لاہور قلندرز کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
لاہور قلندرز کے دیگر غیرملکی کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ویسا اور سیکوگے پرسننا بھی پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔