پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے یکم مارچ کو پاکستان سپر لیگ کا گانا میلہ لوٹ لیا ریلیز کیا تھا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جبکہ اب گلوکار نے گزشتہ روز کورونا پر اپنا گانا ریلیز کیا جسے مداحوں کی طرف سے کچھ زیادہ پسند نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے ماضی کے مشہور گانے کو کو کورینا کو تبدیل کرتے ہوئے کو کو کورونا گانا تیار کیا جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔
علی ظفر کے اس گانے کو مداحوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'کاش علی ظفر 2011 میں اپنا البم جھوم ریلیز کرنے کے بعد گلوکاری چھوڑ دیتے'۔
یسریٰ کشف نامی صارف کا گلوکور پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'ملتان کے میچ ہارنے، لاہور قلندر کے جیتنے اور کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ بھی بھائی ہے'۔
احسن نامی صارف نے لکھا کہ 'آپ توجہ لینے کا کوئی موقع چھوڑیں گے؟'
ٹوئٹر کے ایک صارف کا کہنا تھا کہ 'کیا کوئی انٹرنیٹ پر علی ظفر پر پابندی عائد کروا سکتا ہے؟'