لاہور کے ایک علاقے میں ڈرامہ کیا جہاں ایک خاتون کو دیکھ کر میری حالت۔۔۔۔۔۔۔ صبا قمر کو مداح نے کون سا واقعہ یاد دلا دیا؟

image

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی کا ایک یادگار واقعہ بیان کر دیا۔

ٹوئٹر پر اُن کے مداح نے صبا قمر سے سوال پوچھا کہ آپ نے اپنے کیریئر میں لا تعداد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے ۔ کیا آپ کو کوئی ایسا واقعہ یاد ہے کہ جس نے آپ کے دل کو متاثر کیا ہو؟

اداکارہ صبا قمر نے مداح کے سوال پر کہا کہ میں نے لاہور کے ایک علاقے میں ڈرامہ کیا تھا جہاں ہم نے سارا دن شوٹنگ کی تھی لیکن وہاں ایک کچی مٹی کا گھر بنا ہوا تھا جس میں ایک حسین خاتون کمرے میں بغیر بجلی اور پنکھے کے رہ رہی تھی جسے دیکھ کر میری کیفیت بہت عجیب ہو گئی تھی۔

صبا قمر نے کہا کہ اس وقت خاتون کو دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ اللہ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں ہر وقت اپنے رب کی عطا کی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہئے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.