بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ نے بھارتی فلم اسٹار کرشمہ کپور کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کرشمہ کپور کا بالی ووڈ انڈسٹری میں کیرئیر اُن کی وجہ سے بنا ہے۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ایک انٹرویو میں اِس بات کا انکشاف کیا کہ وہ ایک انا پرست خاتون ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے اپنی انا کی خاطر بہت سے ایسے مواقع ٹُھکرائے ہیں کہ اگر میں وہ کر لیتی تو مجھے بہت شہرت حاصل ہوتی۔
انٹرویو کے دوران جوہی چاولہ کا کہنا تھا کہ ’بالی ووڈ کی دو سُپر ہٹ فلمیں دل تو پاگل ہے اور راجہ ہندوستانی کی آفر پہلے مجھے ہوئی تھی لیکن زیادہ محنت کرنے کی وجہ سے میں نے اِن دونوں فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ فلم ’راجہ ہندوستانی‘ اور ’دل تو پاگل ہے‘ کی وجہ سے ہی کرشمہ کپور کا بالی ووڈ میں کیریئر بنا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں ان دو فلموں سے انکار نہ کرتی تو کرشمہ کپور کو کامیابی نہ ملتی۔