بھارتی اداکار بوم بوم شاہد آفریدی سے متعلق کیا خیالات رکھتے ہیں؟جانیں دلچسپ تبصرے

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کرکٹ کی دنیا میں خوب شہرت حاصل کی جبکہ کئی عرصہ قبل انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اُن کی فین فالوونگ میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ آج بھی جب وہ میدان میں اترتے ہیں تو شائقینِ کرکٹ دل و جان اور بھرپور جزبے کے ساتھ ان کا استقبال کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی کے مداح پاکستان سمیت پوری دنیا میں موجود ہیں یہاں تک کہ فخر پاکستان بوم بوم آفریدی سے متعلق کچھ بالی ووڈ اداکاروں کے کیا خیالات ہیں، آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

شاہ رخ خان

ایک شو کے دوران شاہ رخ خان نے کہا کہ میں جتنا بھی بڑا ہیرو بن جاؤں مگر مجھ سے سب ہی خواتین یہی کہتی ہیں کہ تم شاہد آفریدی نہیں لگتے۔

زرین خان

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے ایک لیگ کی تقریب کے دوران کہا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے شاہد آفریدی بہت پسند ہیں اور آج اُن سے مل کر میرا خواب پورا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی بھی خود اس لیگ میں موجود تھے۔

سلمان خان کے بھائی سہیل خان

سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے ایک لیگ کے دوران انٹرویو میں کہا کہ میں آفریدی کا بہت بڑا مداح ہوں۔

یامی گوتم

معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم بھی شاہد آفریدی کی بہت بڑی مداح ہیں، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اُن کو چھکے مارتے ہوئے دیکھا تو میرے بھی چھکے چھوٹ گئے تھے۔ وہ مجھے بہت پسند ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.