ہم خود کو کمرے میں بند کر رہے ہیں، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے بڑا اعلان کر دیا

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر میزبان و اداکار واسع چوہدری نے ہمایوں سعید سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ لندن کیا، کہیں بھی نہیں جاؤں گا۔

اداکار و ٹی وی ہوسٹ واسع چوہدری کے اس ٹوئٹ پر ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ ابھی کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے ہیں لیکن وہ ابھی گھر نہیں جائیں گے بلکہ وہ اور عدنان صدیقی کچھ دن کے لیے ایک کمرے میں خود کو بند کر رہے ہیں۔

اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.