مشہور اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے گھر کی صفائی ستھرائی شروع کر دی۔
گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر اپنے گھر کی صفائی کرنے میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ ویڈیو میں اپنے گھر کے دروازے، سوئچ بورڈ اور کھڑکیاں وغیرہ صاف کرتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آئیں ہم اپنے گھر سے شروعات کرتے ہیں، دروازے کے ہینڈلز، سوئچ بورڈز اور ایسی چیزوں کو صاف کرتے ہیں جن کو ہم روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ ہاتھ لگاتے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے سب سے اہم کام یہ ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں کو کثرت سے دھوئیں۔