کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے غسل اورجنازہ سے متعلق فتویٰ جاری

image

تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاءالحق نقشبندی نے شریعہ بورڈ سے مشاورت کرنےکے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کے حوالے سے فتویٰ جاری کردیا ہے۔

محمد ضیاءالحق نقشبندی کے مطابق میت کو غسل دینا شرعی فرض ہے، لہٰذا میت کو حفاظتی اقدامات کر کے غسل دیا جاسکتا ہے اور اگر صورتحال زیادہ سنگین ہے تو ایسی صورت میں غسل کے بجائے تیمم کروادیا جائے۔ کفن سے متعلق فتوے میں مذید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرہ شخص کی میت کو کفن پہنانے سے وائرس کی منتقلی دوسرے شخص تک ہونے کا امکان ہے، اسلئے میت پر ایک کپڑا کافی ہے لہٰذا اسی پر اکتفا کیا جائے اور جاں بحق فرد کی میت کو صندوق میں بند کرکے دفن کیا جائے۔

مسلم میت کا نماز جنازہ ضرورپڑھا جائے او حفاظتی اقدامات کےساتھ ساتھ قبرستان میں ہی دفن کیا جائے ۔ علاوہ ازیں مفتیان کرام نے کہاکہ مصافحہ فرض یا واجب نہیں ہے ،لہٰذا مصافحہ کرنے سے عوام مکمل پرہیز کرےاورمسلم حکمران عاجزی سے جلداز جلدخانہ کعبہ میں اکٹھے ہو کر اللہ کی بارگاہ میں توبہ کریں اور رعایا کے تحفظ کے لئے کام کیا جائے، عوام کو بھی چاہئیے کہ تعاون کریں اوربلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تاجروں سےکو بھی منافع خوری سے بچنے کی ہدایت دی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.