چین کا مقابلہ کورونا وائرس سے تھا اس لئے وہ جیت گیا اور ہم۔۔۔ شعیب اختر نے پاکستانی عوام کے بارے میں کیا کہہ دیا؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ چائنہ کا مقابلہ صرف کورونا سے تھا لیکن ہمارا مقابلہ جہالت سے ہے۔

گزشتہ روز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں اُنہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کی لاپرواہی کے بارے میں ذکر کیا۔

شئیر کی جانے والی پوسٹ میں اُنہوں نے لکھا کہ چین کا مقابلہ صرف اور صرف کورونا وائرس سے تھا اِسی لیے چین جیت گیا۔

شعیب اختر نے لکھا کہ ’ہمارا مقابلہ پہلے جہالت، لاعلمی، تعلیم اور شعور کی کمی اور ہٹ دھرمی سے ہے اُس کے بعد ہمارا مقابلہ کورونا وائرس سے ہے۔

سابق لیجنڈ فاسٹ باؤلر نے یہ پوسٹ ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اِس ٹوئٹ کو پوسٹ کرتے ہوئے بہت دُکھ ہورہا ہے لیکن یہ سچ ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.